مفت بلاگ سائٹ

ویسے تو اردو ٹیک اور ورڈپریس پی کے کے ذریعہ اردو بلاگ بنایا جاسکتا ہے لیکن اپنے ذاتی ڈومین اور ہوسٹنگ کی جو بات ہے وہ بلاگ سروس فراہم کرنے والی ویب سائٹس میں نہیں. کم از کم میں اپنے ذاتی رجسٹرڈ ڈومین اور ہوسٹنگ میں زیادہ آزادی محسوس کرتا ہوں. اس میں جو چاہا پلگ ان استعمال کیا اور جو چاہی تھیم لگا لی. اپنی مرضی سے فانٹس تبدیل کرنے، اسکرپٹ، ڈیٹا بیس، امیج، لوگو، پیج بیگراؤنڈ، رنگوں کی تبدیلی غرض یہ کہ ویب سائٹ کے رد و بدل میں کسی بھی قسم کی پابندی نہیں. اور تو اور اب اپنی ذاتی ہوسٹنگ اور ڈومین ترتیب دینا کچھ مشکل بھی نہیں. صرف چند منٹ کی محنت سے یہ چیز بالکل مفت بھی کی جاسکتی ہے.

مفت ڈومین اور ہوسٹنگ فراہم کرنے والی بہت سی سائٹس ہیں لیکن ہم یہاں .co.cc کو بطور ڈومین استعمال کریں گے جس کی وجہ اس کا سادہ سیٹ اپ اور نیم سرورز کی سہولت ہے. ہوسٹنگ کے لیے byethost استعمال کریں گے جس کی وجہ پانچ جی بی ویب سپیس اور بیس جی بی بینڈوت سمیت اور بہت سی سہولیات مثلاً ftp، php5، mysql اور سکرپٹ اسٹالر ہیں جس کی بدولت ورڈپریس، جملہ، ایس ایم ایف اور پی اچی پی بی بی جیسے اسکرپٹس بہت آسانی سے انسٹال اور استعمال کیا جاسکتا ہے.

سب سے پہلے ہم ڈومین بنائیں گے جس کے لیے .co.cc پر اکاؤنٹ بنائیں. فارم کو مکمل پُر کر کے Terms of Service پر چیک لگائیں اور Create an Account کا بٹن دبا دیں. تمام مطلوبہ معلومات درست ہونے پر ویب سائٹ آپ کو Manage Domain کے صفحہ پر لے جائے گی. یہاں سے آپ Getting A New Domain پر کلک کریں (دیکھئے تصویر 1) پھر اپنا مطلوبہ ڈومین درج کریں کر کے Check Availability پر کلک کریں (دیکھئے تصویر 2). اگر آپ کا ڈومین کسی اور کے استعمال میں نہیں تو وہ آپ کو مل جائے گا. Continue to registration پر کلک کرنے کے بعد Set up کے بٹن کو دبائیں اور اگلے صفحہ پر موجود Name Server کے آپشن کا انتخاب کریں (دیکھئے تصویر 3). یہاں تھوڑی دیر کے لئے ڈومین کو ایک طرف رکھ کر ہوسٹنگ کی جانب چلتے ہیں.

byethost پر نیا اکاؤنٹ بنائیں. فارم میں اندراج کرتے ہوئے تمام معلومات خصوصاَ ای میل ایڈریس درست لکھیں کیونکہ اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے اسے استعمال کیا جائے گا. ای میل موصول ہونے کے بعد اس میں موجود لنک پر کلک کریں. چند کریکٹر ویریفیکیشنز کے بعد آپ کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات آپ کے سامنے آجائیں گی (دیکھئے تصویر 4). اس صفحہ کو اپنے پاس محفوظ کرلیں کیونکہ ان کی بعد میں ضرورت پڑ سکتی ہے. اس کے بعد اپنے وسٹا پینل پر لاگ ان ہوجائیں. اب آپ اپنے ذاتی ڈومین اور ہوسٹنگ کے مالک بن چکے ہیں.

اب وسٹا پینل کے صفحہ پر موجود Addon Domains پر (دیکھئے تصویر 5) جاکر اپنا رجسٹرڈ ڈومین لکھیں اور ایڈ ڈومین پر کلک کردیں (دیکھئے تصویر 6). اس صفحہ پر آپ کو کچھ Name Servers نظر آئیں گے. ان کو باری باری کاپی کریں، اور .co.cc کے اکاؤنٹ میں ڈومین والے صفحہ پر پیسٹ کر کے سیٹ اپ پر کلک کردیں (دیکھئے تصویر 7). لیجیے آپ کی ویب سائٹ مع ڈومین اور ہوسٹنگ مکمل تیار ہوگئی.

اب اس پر ورڈپریس کا نیا ورژن انسٹال کرنے کے لئے وسٹا پینل کے ہوم پیج پر جائیں اور وہاں موجود Script Installer پر کلک کردیں (دیکھئے تصویر 8). اگلے صفحہ پر ڈومین کا انتخاب کریں اور پروسیڈ کا بٹن دبا دیں. اب آپ کے سامنے موجود صفحہ پر بہت سے ویب سکرپٹس آجائیں گے، ان میں سے مطلوبہ اسکرپٹ کے سامنے موجود Install Now پر کلک کردیں (دیکھئے تصویر 9). اس کے بعد اگلے صفحہ پر Complete Install کے بٹن کو دبائیں. لیجئے آپ کی ویب سائٹ پر ورڈپریس بھی انسٹال ہوگیا. جس کی تمام تفصیل آپ کے سامنے موجود ہے (دیکھئے تصویر 10).

You may also like...

32 Responses

  1. نہایت مفید معلومات ہے جناب، لیکن جب میں بائی ٹی ھوسٹ کا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کرنے کے لیے کیپچا ورڈز ارسال کرتا ہوں تو پیغام آتا ہے،
    You appear to have multiple accounts associated allready. We do not allow mass account creation of free accounts.
    حالانکہ میں نے تو کوئی اکاؤنٹ نہیں بنایا پہلے!!! اس کا کیا کروں؟

  2. نبیل نے کہا:

    جزاک اللہ اسد۔ بہت مفید معلومات فراہم کی ہیں آپ نے۔

  3. کنفیوز کامی نے کہا:

    ارے اسد بھائی زبردست یار کیا بات ہے تمھاری پوسٹ سے میں نے بھی فائدہ اٹھایا اور ایک سائیٹ بنا ڈالی بہت شکریہ مگر کیا اسے ایک سال کے بعد اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے ۔

    http://kamik.co.cc//
    http://kamik.co.cc/////wp-admin
    شکریہ جناب

  4. شکاری نے کہا:

    آپ یہ فری ہوسٹ کب سے استعمال کر رہیں ہیں؟؟ ایسا نہیں کہ یہ کسی بھی وقت چھٹی کروا دے. . .
    مزید یہ کہ اس پر آپ کوئی پرابلم تو نہیں ہوئی جیسے اسمائلز یا کسی اور چیز میں ...؟؟؟

  5. سعد نے کہا:

    معلوماتی تحریر کیلیے بہت شکریہ جناب.

  6. ڈفر - DuFFeR نے کہا:

    بہت کام کی پوسٹ ہے
    نہیں شکاری صاحب ڈریں مت، آپ جو ہوسٹنگ استعمال کر رہے ہیں وہ بائٹ کے ہی ری سیلر ہیں 😉 ۔

  7. سعد نے کہا:

    اگر ممکن ہو تو تھیم انسٹال کرنے کا طریقہ بھی بتا دیں

  8. .co.cc
    کی ڈومین تو میں بھی کافی عرصے سے استعمال کر رہا ہوں لیکن نیم سرور والی ویب سائٹ سے واقفیت نہیں تھی۔

  9. محمداسد نے کہا:

    @ عمیر احمد بنگش
    بلاگ پر خوش آمدید. ممکن ہے یہ مسئلہ شیرڈ آئی پی کا ہو. اگر ممکن ہو تو جی میل کے ایڈریس سے رجسٹر ہونے کی کوشش کریں.

    @ نبیل
    بلاگ پر خوش آمدید اور پسندیدگی کا بھی شکریہ

    @ کنفیوز کامی
    بلاگ پر خوش آمدید. .co.cc کے قوانین کے مطابق کسی بھی غیر اشتہاری یعنی نان کمرشل ویب سائٹس کو باآسانی renewکروایا جاسکتا ہے.

    @ شکاری
    بلاگ پر خوش آمدید. میں ایک سال سے زائد عرصہ سے byethost استعمال کررہا ہوں. اور میرا موجودہ بلاگ بھی اسی ہوسٹنگ پر موجود ہے. اور اگر میں غلط نہیں تو ڈفرستان بھی یہی ہوسٹنگ استعمال کررہے ہیں. ابھی تک تو مجھے اسمائیلیز یا کسی دیگر پلگ ان کے استعمال میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا.

  10. محمداسد نے کہا:

    @ سعد
    بلاگ پر خوش آمدید اور پسندیدگی کا شکریہ. میرے خیال میں سینیر بلاگر نے تھیم کے استعمال کے بارے میں لکھا ہے، اگر وہ مل جاتا ہے تو اس کا ربط آپ کو ارسال کردوں گا ورنہ آئندہ اس بارے میں بھی ضرور بتادوں گا.

    @ ڈفر
    پسندیدگی کا شکریہ. جی آپ نے درست فرمایا. اس کے علاوہ اور بھی بہت سی فری ہوسٹنگ کمپنیز byet ہی سے منسلک ہیں جو کہ ان کے مستند ہونے کا ثبوت ہے.

    @ یاسر عمران مرزا
    بلاگ پر خوش آمدید.
    ..co.cc میں اچھے فیچرز ہیں جو ایک اچھے ڈومین ہونے چاہیں.

  11. راشد کامران نے کہا:

    بہت ہی مفید پوسٹ ہے اسد صاحب.. کئی اچھی ویب سائٹس سے اس پوسٹ کے توسط سے تعارف ہوگیا.

  12. محمداسد نے کہا:

    @ راشد کامران
    بلاگ پر آمد اور پوسٹ کی پسندیدگی کا شکریہ

  13. سعد نے کہا:

    تجرباتی طور پر بلاگ بن تو گیا مگر جب اردو لکھیں تو اردو حروف کی جگہ ؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟ آتا ہے اس کا کیا حل ہے؟

  14. محمداسد نے کہا:

    @ سعد
    یہ انتہائی اہم سوال آپ نے کیا. نادانستہ طور پر یہ چیز بتانا میں بھی بھول گیا 😐 ، جو کہ اب آپ کی وساطت سے بتلارہا ہوں. دراصل جس سکرپٹ انسٹالر کے ذریعے ہم نے ورڈپریس انسٹال کیا، وہ ڈیٹابیس کیرکٹر سیٹ latin1 بناتا ہے جب کہ ہمیں اردو لکھنے کے لیے utf8 درکار ہوتا ہے. ورڈپریس انسٹال کرنے کے بعد اسے تبدیل کرنا بڑا درد سر ہے، اس لیے زیادہ بہتر یہی ہے کہ آپ اسے شروع میں تبدیل کرلیں، جس کا مختصر طریقہ یہ ہے:
    اپنے وسٹا پینل سے لاگن ہوجانے کے بعد وہاں موجود MySQL Databases کے آپشن میں جائیں. وہاں موجود ڈیٹابیس کے نام کا آخری حصہ (انڈرسکور کے بعد) کاپی کرلیں (دیکھئے تصویر 11). اب پہلے سے بنی ہوئی ڈیٹابیس کو ڈیلیٹ کرکے اسی نام سے نئی ڈیٹابیس بنالیں (دیکھئے تصویر 12) جو ہم نے پہلے کاپی کیا تھا. ڈیٹابیس بن جانے کے عد اس نیچے موجود Admin کے لنک پر کلک کردیں. اب جو صفحہ آپ کے سامنے موجود ہے، اس میں Operation کی ٹیب میں جائیں اور Collation کے نیچے موجود آپشنز میں سب سے آخری utf8_unicode_ci سیلیکٹ کر کے Go کا بٹن دبائیں (دیکھئے تصویر 13). اب دوبارہ اپنی ویب سائٹ کھولیں اور بلاگ کو اپنی مرضی اردو میں ترتیب کرلیں.

  15. ابوشامل نے کہا:

    آپ کے بلاگ کی سیٹنگ نے تو مجھے حیران کر دیا ہے۔ یقین جانیں میں کبھی کسی اردو بلاگ سے اتنا متاثر نہیں ہوا۔ آپ کی تھیم جتنی سادہ و شاندار ہے اور پھر آپ نے گوگل ٹرانسلٹریشن اور سوشل بک مارکنگ کو جس طرح شامل کیا ہے، اس پر آپ کو داد دینے کو جی چاہتا ہے۔ کیا میں اپنے بلاگ کو بہتر بنانے کے لیے آپ سے کوئی مشاورت کر سکتا ہوں؟

  16. محمداسد نے کہا:

    @ ابوشامل
    بلاگ پر خوش آمدید. تھیم تو جیسے تیسے میں نے ترتیب دے ہی لی، لیکن ابھی بھی چند خامیاں مجھے اس میں محسوس ہوتی ہیں، جس کے لیے میں بذات خود کسی اچھے پروگرامر کی تلاش میں ہوں. بہرحال؛ یہ آپ کا حسن نظر ہے کہ آپ نے سادگی میں چھپی خوبصورتی کو پسند فرمایا. آپ سمیت تمام بلاگران کے لیے میں ہر وقت ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہوں.

  17. بہت خوب اسد صاحب کیا ٹیوٹوریل لکھا ھے، بہت حوب۔

    لگتا ھے کلاس لینی ہی پریں گی آپ سے

  18. سعد نے کہا:

    شکریہ اسد صاحب رہنمائی کیلیے۔

  19. تلخابہ نے کہا:

    اسد صاحب آپ نے رہنمائی فراہم کی اس کا شکریہ
    ویسے آپ کے بلاگ کا تھیم اچھا ہے۔ اور آپ نے بالکل بجا فرمایا کہ ورڈ پریس وغیرہ پر ’’اختیار‘‘ کے معاملے میں ہم بے اختیار ہیں۔

  20. محمداسد نے کہا:

    @ سعد رحمن اشرف
    آپ کی آمد کا شکریہ. کلاس تو واقعی لینی پڑے گی لیکن استاد اور شاگرد کا تعین ابھی باقی ہے 🙂 .

    @سعد
    آپ کا بھی شکریہ

    @ تلخابہ
    بلاگ پر خوش آمدید.
    اسی 'بے اختیاری' نے 'آزادی' پر مجبور کیا 😛 .

  21. اسد بھائی!
    آپ کی ہدایت کے عین مطابق میں نے بلہگ تو بنا لیا۔
    http://urducollege.co.cc/
    لیکن اب اس پر اردو تھیم کیسے اپلوڈ کروں یہ بھی بتا دیں۔مہربانی ہو گی۔

  22. محمداسد نے کہا:

    @ شاہ معین الدین
    بلاگ پر خوش آمدید. انشاء اللہ اگلا حصہ بلاگ کو اردو جامہ پہنانے سے متعلق ہی ہوگا. وعدہ رہا. 🙂

  23. طارق اقبال نے کہا:

    محترم اسد صاحب بائی دی ہوسٹ پر اسکرپٹ انسٹالر والا پیج مرمت کے لیے بند ہے. اب کیا کریں. پلیز مدد کریں. جزاک اللہ

  24. عامر شہزاد نے کہا:

    بھائی ڈومین رجسٹریشن صرف ایک سال کے لیے ہے، جو جو لوگ اس پر بلاگ بنا رہے ہیں، ایک سال کے بعد کیا ہو گا؟ کیا بھر ڈومین خریدنا پڑھے گا؟ میرے خیال میں یہ معلومات ضرور دینی چاہیے. ویسے پرا نہ منائیے گا، میں آپ کی اچھی معلومات پڑھ کر بہت خوش ہوا ہوں.

  25. محمداسد نے کہا:

    @ عامر شہزاد
    آپ سے قبل یہ سوال کنفویز کامی بھی یہاں دریافت کرچکے ہیں. اور میں نے انہیں جواب بھی یہاں ارسال کردیا تھا جو کہ آپ کی سہولت کے لیے دوبارہ لکھ رہا ہوں.

    .co.cc کے قوانین کے مطابق ایک سال بعد کسی بھی غیر اشتہاری یعنی نان کمرشل ویب سائٹس کو باآسانی renewکروایا جاسکتا ہے.

  26. عامر شہزاد نے کہا:

    شکریہ بھائی، میں نے شائد پورے تبصرے نہیں پڑھے تھے.

  27. شکریہ اسد بھائی بہت بہت

  1. 28 مارچ 2010

    [...] ڈیٹا بیس کریکٹر سیٹ تبدیل نہیں کیا، تو فی الفور اسے تبدیل کرلیں تاکہ آئندہ کی پریشانی سے بچا جاسکے. اب ہم چلتے ہیں تھیم [...]

  2. 15 جولائی 2010

    [...] کے اس ٹیوٹوریل ، نبیل کے اس ٹیوٹوریل ، اور اسد کے اس ٹیوٹوریل نے بہت مدد دی ہے. ان سب باتوں کے لئے میں ان احباب کا بہت [...]

  3. 6 مارچ 2011

    [...] مفت بلاگ سائٹ، تھیم اور پلگ ان کی تنصیب [...]

  4. 4 جون 2015

    […] آپ بھی .co.cc اور byethost کی مدد سے اپنی ذاتی بلاگ سائٹ ترتیب دے چکے ہیں تو اگلے مرحلے میں آپ اپنے بلاگ پر تھیم […]

  5. 11 اگست 2017

    […] متعلق ایک بار مفصل لکھ دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے تاکہ مفت بلاگ سائٹ بنانے کے خواہش مند ساتھیوں کی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.