سیلاب زدگان کی مدد کیجیے
زندگی میں بہت سے واقعات ایسے ہوتے ہیں جن سے آپ براہ راست متاثرتو نہیں ہوتےلیکن اس کے باوجود وہ آپ کے دماغ سے چپت کر رہ جاتے ہیں۔ آپ ان سے لاکھ جان چھڑانا چاہیں، انہیں بھولنا چاہیں یا انہیں اپنے دماغ سے delete کرنا چاہیں تو یہ آپ کے لیے ممکن نہیں۔ اسی طرح کی ایک یادگار میرے دماغ میں 18 اکتوبر 2005ء کے زلزلہ کی صورت میں save ہے۔ اس کی وجہ زلزلہ کی تباہ کاریوں سمیت پاکستانی عوام کا اپنے بھائیوں کی مدد کا وہ جذبہ تھا جو بھلائے نہیں بھولتا۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب ہمارا ملک شدید معاشی و سیاسی بحران کی زد میں تھا، پاکستان میں موجود ہر طبقہ نے بلا تفریق رنگ و نسل اپنے بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی۔
آج کہ جب ہمارا ملک اور اس کے باسی ایک بار پھر طوفانی بارشوں اور سیلاب کی صورت میں قدرتی آفت کا شکار ہیں، ہمیں ایک بار پھر اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ اس قدرتی آفت نے نہ صرف خیبر پختونخوا، بلکہ پنجاب اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ سیلاب آئندہ چند روز میں مزید شدت کے ساتھ سندھ میں داخل ہوگا جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا میری خواہش کے ہم میں سے ہر شخص اسی جذبے کی طرح اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے آگے بڑھے جس طرح اس سے قبل کیا گیا۔
آپ چاہے طالب علم ہیں یا استاد، گھریلو خاتون ہیں یا کمپنی مینیجر، آپ ڈاکٹر ہیں یا نرس یاد رکھیے کہ آپ کے ہزاروں بہن بھائی خدا کے بعد صرف آپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مختلف سرکاری و غیر سرکاری ادارے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ اگر آپ ذاتی طور پر سیلاب زدگان کی مدد کرنے سے قاصر ہیں تو ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیجیے۔ آپ ان اداروں کو مالی امداد، کھانے پینے کا سامان (جسے پکانے کی ضرورت نہ ہو)، پہننے کے لیے کپڑے اور دوائیں وغیرہ دے سکتے ہیں۔
ساتھی بلاگران سے گزارش ہےکہ نعمان یعقوب اور فرحان دانش کی طرح اگر آپ بھی کسی فلاحی ادارے کا نام، پتہ اور فون نمبر جانتے ہوں تو اسے دیگر لوگوں تک پہنچائیں۔ اس کے علاوہ نیچے دیے گئے تبصرہ خانہ میں بھی ان اداروں کے نمبر درج کرسکتے ہیں جو سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کوشاں ہیں۔ (ایسے تمام تبصرہ حذف کرلیے جائیں گے جن میں فلاحی اداروں سے متعلق معلومات شامل نہ ہوں)۔
سیلانی ویلفیئر والے بھی اچھا کام کر رہے ہیں. ان کی تفصیلات یہ ہیں.
سیلانی ویلفیئر ٹرسٹA-25 بہادرآباد چورنگی کراچی
Phone Nos.
(+92-21) 34130786-90 (5 lines)
(+92-21) 34939655, 34120882-3
Fax No.
+92-21- 84127693
Website
http://www.saylaniwelfare.com
بہادرآباد ہی کے علاقہ میں ایک کیمپ 'عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ' کا بھی موجود ہے. جو اصحاب ان سے رابطہ کرنا چاہیں وہ ان کے فون نمبرز 111153153 اور 4852055 پر بات کرسکتے ہیں.
http://www.alamgirwelfaretrust.com.pk
وہ مخیر حضرات جو بیرون ملک ہیں وہ ایدھی فاونڈیشن کے توسط سے سیلاب زدگان کی مدد کرسکتے ہیں. تفصیل کے لیے یہ ربط ملاحظہ فرمائیں:
http://www.edhifoundation.com/contact.asp
جزاک اللہ ان شاء اللہ ہم بھی کوشش کریں گے
معمار ٹرسٹ Maymar Trust
کراچی (گلشن اقبال): 03212622389
کراچی (ٹاور): 03222953231
کوئٹہ (آرچر روڈ): 03218045069
دیگر تفصیلات کے لیے: 03212000775 یا یہ اشتہار ملاحظہ فرمائیں
محمودہ سلطانہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ معرفت عامر لیاقت حسین
محمود سلطانہ روڈ، بالمقابل آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی
فون: 32636934 اور 32271119
مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ یا اشتہار ملاحظہ فرمائیں
NGO's list of KHYBER PAKHTUNKHWA
http://www.pdma.gov.pk/PaRRSA/NOCs_Issued_To_NGOs.php
انجمن ہلال احمر پاکستان
نیشنل ہیڈکوارٹر، سیکٹر ایچ 8، اسلام آباد
فون: 9250404 اور 9250405 فیکس: 9250413
مزید تفصیلات کے لئے ان کی ویب سائٹ یا یہ اشتہار ملاحظہ فرمائیں
@ Haroon صاحب بلاگ پر خوش آمدید. اگر ان اداروں کے فون نمبر اور پتہ بھی میسر آجائیں تو امداد کرنے والوں کو مزید آسانی میسر آسکتی ہے.
سیلاب زدگان ہماری امداد کے منتظر ہیں، اور اب ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے نکلنا چاہئے.
میرا خیال ہے کہ ہم کراچی کے بلاگرز کو بھی مل جل کر ہوئے کچھ نہ کچھ ضرور کرنا چاہئے.
@ کاشف نصیر
بہت اچھا خیال ہے کاشف. اور میں اس نیک کام میں آپ کا ہم آواز رہوں گا.
پاکستان سے باہر رہائش پذیر مدد کے خواہش مند افراد ان اداروں سے بذریعہ ویب سائٹ بھی رابطہ کرسکتے ہیں:
UNHCR
Oxfam (امریکا اورایورپ کے لیے)
Oxfam (آسٹریلیا کے لیے)
Oxfam (جرمنی کے لیے)
Oxfam (دیگر ممالک کے لیے)
Save The Children (نیوزی لینڈ کے لیے)
Global Giving
Relief International
Islamic Relief U.S.A
International Rescue Committee (امریکا کے لیے)
Canadian Red Cross
بشکریہ: حفصہ خواجہ
جزاک اللہ بھائی